پونے 18جون(آئی این ایس انڈیا)مہاراشٹرکے وزیراعلیٰ دویندر فڑنویس نے آج یقین ظاہر کیا کہ حال ہی میں کابینہ سے استعفیٰ دینے والے سابق آمدنی وزیرایکناتھ کھڑسے ان الزامات سے بے داغ ثابت ہو کر نکلیں گے جس کو لے کر جانچ چل رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ سابق آمدنی وزیر سے جڑے سوالوں کا جواب نہیں دینا چاہتے کیونکہ ان پر لگے الزامات کو لے کر تحقیقات کا حکم دیاگیاہے۔پھر بھی انہوں نے کہاکہ مجھے یقین ہوں کہ کھڑسے بے داغ ثابت ہوں گے۔بی جے پی کی ریاستی مجلس عاملہ کی دو روزہ اجلاس کے دوران جب فڑنویس نے یہ بات کہی تو اس وقت کھڑسے بھی وہاں موجودتھے جو پونے کے بھوساری میں پلاٹ کی خریداری میں مبینہ رکاوٹ کو لے کر تنقید جھیل رہے ہیں۔یہاں اپنے خطاب کے دوران وزیراعلیٰ نے اپوزیشن کانگریس اور این سی پی پر حملہ بولتے ہوئے کہا کہ وہ وزراء کو نشانہ بنا رہے ہیں کیونکہ حکومت میں کوئی گھوٹالہ نہیں ہوا ہے اور وہ ایمانداری سے کام کر رہی ہے۔